Friday, March 28, 2025

اگر آپ نماز پڑھ کر بھی اپنی زندگی کے دیگر معاملات میں قرآن و سنت کو سامنے نہیں رکھتے تو پھر اپنی نمازوں پر غور کریں خود کو بدلیں علامہ محمد خرم شہزاد مظہری

(حافظ محمد زبیر سے) جلال پور جٹاں کی جامع مسجد انوار مدینہ میں خطبۂ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد خرم شہزاد مظہری نے فرمایا کہ آج ہم نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو الوداع کیا ہے، لیکن یہ رخصتی صرف مہینے کی ہے، عبادات اور نیکیوں کی نہیں۔ ہمیں رمضان کے بعد بھی نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے، صدقہ و خیرات جاری رکھنا چاہیے اور مساجد کو آباد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان کی زندگیاں پاکیزہ اور بابرکت ہوں، تو انہیں حلال روزی کمانی چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی حلال کھلانا چاہیے۔ حرام کمائی اور حرام کھانے سے نہ صرف برکت ختم ہو جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے عبادات بھی قبول نہیں ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ پاکیزگی کو پسند فرماتا ہے، اور جو لوگ حلال کماتے اور کھاتے ہیں، ان کی زندگی میں سکون اور طہارت آتی ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only