Wednesday, May 20, 2020

شب قدر کی دعا

1️⃣ شبِ قدر کی مسنون دعا 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں
مین نے عرض کی: یارسول اللہ ﷺ! بتائیے اگر مجھے شبِ قدر معلوم ہو جائے تو میں اس میں سے کیا دعا مانگو آپ ﷺ نے فرمایا یہ دعا پڑھو :
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی
جامع ترمذی

2️⃣ مغفرت کا سبب شبِ قدر میں عبادت
نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا
جو شخص شبِ قدر کو ایمان کے ساتھ اور ثواب کے یقین کے ساتھ عبادت میں گزارے کا تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
(صحیح بخاری، باب من صام رمضان ایمانا واحتسابا، حدیث: 1901)

3️⃣ شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر
بے شک ہم نے اس قرآن کو شبِ قدر میں اتارا (1) اور آپ کیا سمجھے شبِ قدر کیا ہے (2) شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے (3) اس میں فرشتے اور جبریل اپنے پروردگار کے حکم سے ہر کام کیلئے اترتے ہیں(4) وہ (رات) سلامتی ہے فجر طلوع ہونے تک(5)
(ترجمہ : سورہ قدر)

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only