پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرتی یہ خاتون فرما رہی ہیں کہ میں کرنل کی بیوی ہوں اس بات نے بغضیوں کی باچھیں کھول دیں اور پوری فوج کو نشانے پہ رکھ لیا..
اس خاتون کے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بیگم کرنل کی ہو یا جنرل کی یا ہو وزیراعظم کی یا ہو صدرِ پاکستان کی، قانون سب کے لیے برابر ہے.
سلام پیش کرتا ہوں ہمارے پولیس والے بھائی صاحب کو جنہوں نے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا فرض بنھایا.
پاک فوج کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتی یہ خاتون کا ذاتی فعل ہے اور انتہائی قابلِ افسوس و مذمت ہے لیکن اس فعل کا تعلق ان خاتون کی اپنی ذات سے ہی ہے 7 لاکھ فوج سے نہیں.
ان خاتون کو پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے جرم میں قانون کے کٹہرے میں لاکر قانون کے مطابق سزا دی جائے. وی آئی پی کلچر کسی بھی ادارے کسی بھی روپ میں قابلِ قبول نہیں نہ ہی پاک فوج ایسا سکھاتی ہے. پھر کہہ دوں کہ یہ ان خاتون کا اپنا ذاتی فعل ہے اس کی آڑ میں پاک فوج پہ تنقید نہ کی جائے اگر یہ کرنل کی بیوی ہیں تو فوج نے نہ کرنل صاحب کو قانون توڑنے کی اجازت دی ہے نہ انکی بیگم کو....
Post a Comment