گجرات (نمائندہ خصوصی حافظ محمد زبیر سے)
سات ستمبر یوم ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے القاسم ٹرسٹ ڈھوڈا شریف کے زیر اہتمام گجرات گرینڈ کانٹیننٹل مارکی میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں پیر سید مظفر حسین شاہ صاحب اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان صاحب نے کراچی سے خصوصی طور پر شرکت کی،کانفرنس میں عوام الناس کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ مقامی علماء کرام کی کثیر تعداد نے بھی بھرپور طریقے سے شرکت کی جن میں علامہ عبدالرشید اویسی صاحب،علامہ جواد الرحمان سیفی صاحب،علامہ حنیف جلالپوری صاحب وغیرہ شامل تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید مظفر حسین شاہ صاحب اور مفتی منیب الرحمان صاحب کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ایمان کی بنیاد ہے۔عقیدہ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا منکر شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے اور ایسے شخص کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں،مفتی منیب الرحمان صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجاہدین ختم نبوت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ اور علامہ عبد الستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہی اکابرین اہلسنت و جماعت کی کوششوں کی بدولت سات ستمبر 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں، مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اس فتنہ کو پاکستان میں ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا تھا۔کانفرنس میں شریک علماء کرام اور عوام الناس نے بہترین انتظامات کرنے پر القاسم ٹرسٹ ڈھوڈا شریف کے چئیرمن حاجی امانت علی قاسمی اور جنرل سیکرٹری حاجی ساجد امین قاسمی سمیت دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی اور القاسم ٹرسٹ کی مزید کامیابیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Post a Comment