Sunday, October 30, 2022

علامہ محمد بشارت شاذی صاحب نے ایک اور عیسائی کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے

 


نیویارک (حافظ محمد زبیر سے) خطیب اعظم امریکہ بانی و مہتمم محمدیہ لاثانیہ اسلامک یونیورسٹی کوٹلی کوہالہ حضرت علامہ مولانا محمد بشارت شاذی صاحب نے اللہ رب العزت کے فضل اور توفیق سے نیویارک کے شہر برونکس کی جامع مسجد سلطان میں ایک اور غیر مسلم کو کلمہ شریف بڑھا کر مسلمان کر دیا ہے اس نئے مسلمان کا نام محمد عمر رکھا گیا ہے اس کے ساتھ محمد عمر کو ہدایت حاصل کرنے کے لیے سپینش زبان میں ترجمہ کنزالایمان بھی تحفے میں دیا گیا ہے اور علامہ محمد بشارت شاذی نے مزید دینی احکام سکھانے کے لئے روزانہ عصر تا مغرب محمد عمر کو باقاعدہ پڑھانا شروع کر دیا ہے دو ہفتے پہلے محمد بشارت شاذی صاحب نے ایک غیر مسلم عورت کو بھی مسلمان کرنے کی سعادت حاصل کی تھی کل ملا کر اب تک علامہ محمد بشارت شاذی صاحب کے ہاتھوں نو غیر مسلم کملہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اس موقع پر علامہ محمد بشارت شاذی صاحب کا کہنا تھا کہ کسی غیر مسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے میں اس سعادت کے حاصل ہونے پر اللہ تعالی جتنا شکر ادا کروں کم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں رہ کر اسلام پر چلنے اور اسلام کی تبلیغ کرنے میں الگ ہی مزہ ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only