گجرات (حافظ محمد زبیر سے) سات ستمبر یوم تاجدارِ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے سلسلے میں مفتی عبدالرحمان نعیمی صاحب کی قیادت میں دی ایجوکیٹرز اسکول سے لے کر کچہری چوک تک تاجدارِ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے عنوان سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں اسکول کے بچوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔دیگر ریلی میں شرکت کرنے والوں میں سٹی صدر پاکستان سنی گجرات حافظ محمد شاہد جلالی،دی ایجوکیٹرز اسکول کے بانی محمد شہزاد صاحب وغیرہ شامل تھے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالرحمان نعیمی اور حافظ محمد شاہد جلالی کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی عزت و ناموس اور ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر فرض ہےجس مسلمان کے دل میں حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی جتنی زیادہ محبت ہوگی اتنا ہی اس کا ایمان مضبوط ہو گا،حافظ محمد شاہد جلالی کا مزید کہنا تھا کہ سات ستمبر یوم ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو سرکاری سطح پر منایا جانا چاہیے تاکہ ہمارے بچوں کو حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ختم نبوت کے متعلق آگاہی ہو کہ آقا علیہ السلام کے بعد دنیا میں کوئی نبی نہیں آ سکتا حضرت امام حسن و حسین کے نانا جان اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں
Post a Comment