Saturday, September 12, 2020

کراچی: ہمارے صبرکاپیمانہ لبریز ہوگیاہے برداشت کی بھی کوئی حدہوتی ہے




مقدسات دینیہ کا تحفظ ہمارافرض ہے

توہین صحابہ کرنے والے کہتے ہیں کہ ہم تو ان کو صحابہ ہی نہیں مانتے تو یہ کیا دلیل ہوئی اس طرح تو فرانس ہالینڈ کو انہی کی جانب سے شہ دی جارہی ہے کہ کل وہ بھی گستاخی کرتے یہ کہیں کہ ہم بھی تمھارے نبی اورمقدسات کو نہیں مانتے بتاؤ کیا یہ دلیل ٹھیک ہے؟ ہم کہتےہیں توہین سے بازرہو

تہتر سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہواکہ اعلانیہ طورپرحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تکفیر اور دیگرصحابہ کرام کی گستاخی اس اعلانیہ انداز سے کی گئی ہو

مراد علی شاہ تم نامراد ہو یہ علی کی مراد نہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گستاخوں کو تحفظ دیاجائے 

مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے تو اصحاب ثلاثہ کے پیچھےتو نمازیں ادا فرمائی ہیں

میں اللہ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنا بڑا سنیوں کا اجتماع آج تک نہیں دیکھا یہ مجمع حدنظرتک نہیں بلکہ ماوراالنظر تک ہے

گستاخوں کی گستاخی نے ہمیں متحد کردیا ہے سنی اب جاگ گئے ہیں ہم اب چین سے نہیں بیٹھیں گے

جو لوگ ہمارے مقابلے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ اکثریت میں ہیں کسی بھی پیمانے سے دیکھ لو کوئی بھی ڈیموگرافی کروالو سٹیلائٹ سے ایک ایک بندہ گن لو اس اجتماع ہی تک ہی نہیں عام مردم شماری میں بھی بے شک چاہے مسلک کا خانہ ڈال لو سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا

ہم ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں ہمیں میڈیا پر نہیں دکھایاجاتا یہ سنتھیا ڈی رچی کو دکھاتے ہیں ہندوستانی اداکاراؤں کی سالگرہ کے دن ان کے تذکرے سناتے ہیں لاکھوں کی تعداد میں عوام اہلسنت کو دکھاتے ہوئے ان کے کیمرے اندھے ہوجاتے ہیں دیکھنا کہیں یہ سچ میں اندھے نہ ہوجائیں

میں سیاسی آدمی نہیں ہوں مگر جب مسلک کے حق کے حصول کی بات ہوگی یا دفاع کی بات آئے گی میں اپنے سنیوں کو میدان میں لاؤں گا

ہم ووٹ کس کو دیں یہ سنی عوام اب سوچ لیں کہ آپ کی امانت کس کے پاس جارہی ہے کیا وہ اس کا اہل ہے؟

یہ آج کااجتماع آخری اجتماع نہیں ہے اب ہم اس اجتماع کے لئے دن رات کوشش کرنے ولوں کوپھر بلائیں گے اورمشاورت کریں گے

اس اجتماع کا مقصد پرامن انداز میں اپنا موقف مقتدرقوتوں تک پہنچانا ہے

چئیرمین روئت ہلال کمیٹی مفتی اہلسنت مفتی اعظم پاکستان پروفیسرمفتی منیب الرحمان مدظلہ العالی کا ناموس رسالت صحابہ و اہلبیت کانفرنس سے ولولہ انگیز خطاب سے کچھ اقتباس

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only