Friday, September 11, 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی حوالدار شہید، آئی ایس پی آر*

 

 *رپورٹ : ملک طارق*


راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بیدوری سیکٹر میں پیش آیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا بھاری نقصان کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ دشمن کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔


شہید حوالدار لیاقت کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے موثر کارروائی کی جس سے بھارتی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only