*مسلم ممالک کو متحد ہو کر تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کا علم بلند کرنا چاہیے۔ یورپی پارلیمنٹ میں 295C کے خلاف قرارداد کروڑوں مسلمانوں کے مقدّس جذبات پر حملہ ہے۔ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے مسلمانوں کے انسانی حقوق کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں؟*
*یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد اسلام اور پاکستان کے حساس معاملات میں مبینہ مداخلت ہے۔ مسلمانوں کو اپنے حقوق سے زیادہ اپنے رسول ﷺ کے حقوق کا تحفظ مطلوب ہے۔*
*یورپی قرارداد سے مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔ یورپ ہر حال میں مسلمانوں کی مذہبی تعلیمات اور مذہبی جذبات کو چھیڑ کر مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننا چاہتا ہے۔*
*اسلامی ممالک کو اسلام کی بنیاد پر اپنے اقتصادی، عسکری، سفارتی اور تجارتی امور کا تحفظ کرنا چاہیے۔ یورپی یونین فرانس کو توہین رسالت ﷺ سے تو روک نہیں سکی، الٹا پاکستان کے خلاف قرارداد یورپ کا دوہرا معیار ہے۔*
*01 May 2021*
Post a Comment