Wednesday, June 3, 2020

*مقبوضہ کشمیر: جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کا اظہار مذمت*

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کے دوران ایک دن میں 13 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کشمیری عوام پر ظلم بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 13 کشمیریوں کا قتل بھارتی حکومت کے انسانیت کے خلاف جاری جرائم کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔
https://youtu.be/MDvy23L7wl8

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only