Saturday, October 24, 2020

خفیہ اداروں کی زبردست کاروائی کراچی سے را کا خطرناک ایجنٹ گرفتار

 

 بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا رکن کراچی سے گرفتار
کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں زبردست کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اہم رکن گرفتار کر لیا ہے۔


 ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا ہے، عبدالجبار بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا بھی بہت ماہر ہے۔


 حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے، عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ اور کارکنان پرحملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ ملزم عسکری تربیت کے لیے چار دفعہ انڈیا جا چکا ہے اور کراچی میں را کے سلیپرسیل کے لیے لگا تار کام کر رہا تھا۔

ملزم ظفر فائربریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا جب کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔


ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے انڈیا میں چودہ ماہ دہشت گردی کی تربیت لیتا رہا گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

ذرائع کے مطابق را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں یہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کر رہے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کردی گئیں۔


ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

یاد رہے کہ بھارت ہمیشہ سے ضمیر فروش لوگوں کو پیسے کے لالچ میں وطن عزیز کے خلاف استعمال کرتا ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only