#FATF
فیٹف کے 39 رکن ممالک ہیں بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ہمیں 4 ووٹ درکار ہوتے ہیں اگر 4 ووٹ ہمارے پاس ہوں تو ہم بلیک لسٹ نہیں ہوسکتے۔ 39 ممالک میں بس 3 ملک اسلامی ہیں ترکی،انڈونیشیا اور سعودی عرب اور چوتھا ووٹ ہمیں چین دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں برقرار رہتے ہیں۔
گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہمیں 39 میں سے 12 ووٹ درکار ہیں جن میں صرف 3 ووٹ اسلامی ممالک کے اور ایک چین کا ووٹ پاکستان کے پاس ہے باقی 35 میں سے 8 ووٹ ہمیں چاہیں اور وہ سب اسلام و پاکستان کے ازلی دشمن ہیں وہ پاکستان کے خیر خواہ ہو ہی نہیں سکتے ان کا ایجنڈا ہی اسلام سے دشمنی ہے پھر وہ ہمیں کیوں ووٹ دیں گے
ہمیں اپنی ملک کے اصلی مقاصد پر غور کرنا ہوگا جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا ہے اور اس مقصد کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی بجاۓ کہ ہم دشمن کو راضی کرنے کے لیے قانون سازی کریں مذہبی جماعتوں پر شکنجا کس دیں اور غدار اور دشمن کے کتوں کو کھلا چھوڑ دیں ہمیں غیرت سے کھڑا ہونا ہوگا اگر غیرت ختم ہے تو افغانیوں اور کشمیریوں سے لے لیں کیونکہ ہم نے قرض بھی تو مانگنا ہی ہے اس بار ہم غیرت مانگتے ہیں اور غیرت ہمیں کشمیر، فلسطین، افغانستان اور چیچنیا جیسے ممالک سے ہی مل سکتی ہے۔
جھکنا دشمن کو کمزوری دیکھانا ہوتا ہے جس سے دشمن کے حوصلے مضبوط ہوتے ہیں حکمت عملی کے نام پر اپناٸی گٸی بزدلی کو اب ترک کرنا ہوگا۔ اور جو جماعتیں پاکستان کے آٸین و قانون کا احترام کرتی ہیں ان کا احترام کرنا ہوگا۔ بیرونی دباٶ میں آکر اپنے محب وطن شہریوں کو پابند سلاسل نہیں کرنا چاہیے۔
Post a Comment