Friday, May 15, 2020

وزیراعظم کی تمام صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی شفارش

*وزیر اعظم کی تما م صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل*

 
اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ میری تما م صوبوں سے اپیل  ہےکے پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، پبلک ٹرانسپورٹ  کھول کر غریبوں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی تاکہ غریب اپنی روزی روٹی کےلیے باہر نکل سکےاور کاروباری طبقہ اپنا کاروبار کرسکے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک وائرس پر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے، لوگوں کےجمع ہونےپرکوروناتیزی سے پھیلتاہے،لاک ڈاؤن کے کھولنے کےفیصلےپرطبی عملہ فکر مند ہے کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا، ہمیں طبی عملےکی پریشانیوں کاپوری طرح احساس ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے15کروڑلوگ پاکستان بھرمیں متاثر ہیں ،ہمارے ہاں ایک بڑی تعداد مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی ہے، پہلےہی دو مہینے کالاک ڈاؤن ہوچکاہے ، ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل نہیں ہوسکتےہیں، ٹرانسپورٹ بندکرتےہیں تو سب سےزیادہ نقصان غریب کوہوتا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only