Saturday, October 24, 2020

*حضور نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے گستاخ ملک فرانس سے بدلہ کون لے گا*


  دنیا کے پچاس سے زائد اسلامی ممالک حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عزت و ناموس کی خاطر کیوں عملی اقدامات نہیں اٹھا رہے

فرانس نے حکومتی بلڈنگز پر لگی سکرینز پر کارٹونز کی تصاویر لگا کر توہین رسالت کا سرکاری سطح پر ارتکاب کیا۔

ہلاک ہونے والے ملعون ٹیچر کو فرانس کا اعلٰی ترین ایوارڈ دیا کہ گویا اس ٹیچر نے کوئی بہت مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے جان دی ہو۔

لیکن اس کے جواب میں کوئی ایک مسلم ملک جس کے حکمرانوں نے فرانس کو کوئی دھمکی دی ہو؟ یا اپنا سفیر وہاں سے بلا لیا ہو؟ یا اپنے ملک میں تعینات فرانس کے سفیر ملک بدر کیا ہو؟ یا کم از کم اس کو بلا کر اس کو وارننگ دی ہو؟


یہ ہیں "برادر اسلامی" ممالک؟ اور یہ ہیں ان کے "مسلمان" حکمران؟  ان کی فوجیں مجاہد ہیں؟  مقدس ہیں؟ مکھی پر مکھی مارنے اور اپنے ہی شہریوں کو ذلیل کرنے ، ان کو مارنے، زمینیں ہتھیا کر رہائشی سکیمیں بنا کر ڈکارنے اور عیاشی کرنے کے بعد بیرون ملک خاندانوں سمیت "اپنے وطنوں" کو چلے جانے کے سواء انہوں نے کیا کیا ہے؟


کیسی ریاست مدینہ؟ 

ریاست مدینہ کا نام استعمال کے اس کی توہین کرنا بند کرو ! 

سلطان صلاح الدین ایوبی نے یروشلم فتح پر عام معافی دی، لیکن اس گندے انڈے کو خاص طور پر اپنے ہاتھ سے قتل کیا تھا جو یروشلم پر صلیبی قبضے کے دوران رسول اللہ ﷺ  کا مذاق اڑایا کرتا تھا اور فقرے کسا کرتا تھا۔ 


ہمارے حکمران اگر فرانس کے ساتھ جنگ نہیں کر سکتے، تو کم از کم اس کے ساتھ سفارتی پینگیں ڈالنے سے تو باز رہیں !  ان کے سفیر کو تو نکال باہر کریں۔۔ لیکن ان کو تو ان سفیروں کے ذریعہ ویزوں اور یورپین یونین کی بارگاہ میں شرف قبولیت کی فکر ہے، تاکہ یہ عیاش حکمران لوٹ مار کرنے کے بعد اپنے وطنوں کو روانہ ہوتے رہیں 

حکمرانو ڈرو اسوقت سے جب تمہیں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا

عمران خان ایک تقریر میں کہہ رہا تھا کہ اگر نواز شریر کو پاکستان لانے کے لیے مجھے خود لندن جانا پڑا تو جاؤں گا یہ بھی اچھی بات ہے کہ ایک چور،ڈاکو حکمران کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے اسے کڑی سے کڑی سزا مکنی چاہیے

مگر

کیا عمران خان بطور ایک مسلم ریاست کے باد شاہ ہونے کے ناطے فرانس کی حکومت کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر للکار نہیں سکتا،انکے اس گندے فعل کی مذمت بھی نہیں کر سکتا؟ 

یا پاکستان میں موجود فرانسی سفیر کو ملک بدر نہیں کر سکتا؟

مسلمان حاکم ہونے کے ناطے عمران خان کچھ تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عزت و ناموس کی خاطر کر جا جو تیری دنیا و آخرت سنوار دے

 اگر کچھ نہیں کر سکتے تو پھر مان جاؤ کے تمہارے اندر سے غیرت ایمانی ختم ہو چکی ہے اور تم نام کے مسلمان ہو

*حافظ محمد زبیر جلالی*

مزید اسلامی معلومات کے لیے حالات حاضرہ پر تبصروں،تجزیوں کے لیے،قومی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے وزٹ کریں نوائے صداقت ویب سائٹ کو

لنک 👇👇👇

www.nawaisadaqat.blogspot.com

  1. Bahoot acha,, bs musalmo k ya hal ha Allah rahm kry,😥😥

    ReplyDelete

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only