Thursday, July 2, 2020

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے*

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے افسران سندھ کے مختلف اضلاع
میں تعینات کر دیے۔

ریجنل کمشنر حیدرآباد ندیم حیدر کو ریجنل الیکشن کمشنر کراچی تعینات کر دیا گیا، سائیں بخش چنڑ کو ریجنل الیکشن کمشنر آف حیدرآباد مقرر کر دیا گیا۔

وسیم جعفری کو ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سندھ تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد ندیم شیخ ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر ٹنڈو محمد خان،
نوید عزیز ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر ملیر،اظہر ٹانوری الیکشن کمشنر نوشہرو فیروز اور باصل اکرم کو ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ مقرر کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالرزاق ،سعید سومرو کو ڈپٹی ڈائریکٹرز صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور نعیم الرحمن کو ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ تعینات کر دیا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only