Friday, September 25, 2020

نوائے صداقت کے مطابق۔۔۔۔۔ جب چوہدری صاحب جو اشتہارات کی مد میں میڈیا کو اچھے خاصے پیسے دیتے ہیں انکی دیسی مرغی کی خبر ہمارے ہاں کچھ اس طرح چلتی ہے۔۔۔

 

 بریکنگ نیوز: مرغی نے انڈہ دیا ہے۔


ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ گجرات کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ اطلاع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے گجرات کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ


جی ناظرین ایک دفعہ پھر ھم آپکو بتاتے چلیں کہ یہ گجرات ہی کا نواحی علاقہ ھے جہاں پر مرغی نے انڈہ دیا ھے۔۔۔


بونگا نیوز کے نمائندے موقع پر موجود ہیں ان سے پوچھتے ہیں ـ جی عارف آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؟ مرغی نے انڈہ دیا ہے؟


جی غریدہ فاروقی ہم یہاں موجود ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے مرغی نے انڈہ دیا ہے۔

ڈونگا بونگا نیوز نے علاقہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہےـ


جی ناظرین ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مرغی سے رابطہ ہو، عارف یہ بتائیے اس معاملے میں آپ کا مرغی کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ ہوا ہے کیا کہتے ہیں وہ مرغی نے انڈہ دیا ہے؟


جی  اس وقت ہم مرغی کے چچا کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے مرغی نے انڈہ دیا ہےـ


عارف یہ بتائیے اس وقت کیا صورت حال ہے؟ مرغی اور انڈہ دونوں کیسے ہیں؟


جی غریدہ اس وقت تمام کاروبار معمول کے مطابق چل رہے ہیں مرغی سے ہمارا رابطہ ممکن نہیں ہو۔۔۔۔سکا مگر اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں ٹھیک ہیں ـ

ہم اپنے ناظرین کو بتاتے چلیں  کہ گجرات کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہےـ

یہ خبر سب سے پہلے ہم نے آپ تک پہنچائی ہےـ ،،

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only