سٹی کورٹ میں اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ۔
مقامی وکیل لیاقت علی خان گبول نے اداکاروں کیخلاف ڈسٹرکٹ سیشن جج ساوتھ میں ایف آی آر کے اندراج کے لیے پٹیشن جمع کرای تھی۔
لیاقت علی خان گبول نے پٹیشن سلیم خان ایڈووکیٹ کے توسط سے شیشن جج کی عدالت میں داخل کی۔
تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج ساوتھ کراچی میڈم فایزہ خلیل نے ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او سٹی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہو ے۔ 22 اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مدعی لیاقت علی خان گبول ایڈ ووکیٹ کو مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے افسران کے نام عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔
ٹی وی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ مسجد میں رقص کیا اور گانے کی عکس بندی کی۔ سلیم خان ایڈووکیٹ
اداکاروں نے مسجد کا تقدس پامال کیا اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ
سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ
اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کاروای سے انکار کیا۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ
عدالت سے استدعا ہے کہ صبا قمر, بلال سعید ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم۔دے۔ سلیم خان ایڈووکیٹ
جاری کردہ۔
لیاقت علی خان گبول
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
Post a Comment