Sunday, August 16, 2020

بریکنگ نیوز پیرمحل/ شعائر اسلام کی توہین کرنے والا قادیانی گرفتار

 علاقہ پیرمحل بڑے انتشار سے بچ گیا شعائر اسلامی اپنا کر خود کو مسلمان ظاہر کرنے والا قادیانی فضل سعید پر مذہبی رہنماوں شہریوں کے احتجاج کے بعد درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم فضل سعید کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں


پیرمحل میں عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کرنے و شعائر اسلامی اپنا کر ملزم نے خود کو مسلمان ظاہر کرنے کوشش کی تھی ملزم کے اس عمل پر پیرمحل کے شہریوں اور مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا 

ملزم کے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے اور گوشت تقسیم کرنے پر مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے شہر میں بھرپور احتجاج کیا تھا پیرمحل کے شہریوں نے قانون کا احترام کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مذہبی شخصیت مفتی عابد فرید کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی تھی

پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائی کی اور 298سی کے تحت مقدمہ نمبر 710/20 درج کرکے ملزم فضل سعید کو گرفتار بھی کرلیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے چارہے ہیں جس پر شہریوں میں پائی جانے والی غم و غصہ کی لہر کم ہوگئی ہے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتاری ہونے پر شہری قدرے مطمئن نظر آرہے ہیں


*Dr Maqsood Ahmad Shanawar Correspondent at BOL News PirMahal*

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only