Wednesday, August 26, 2020

حاملین فکر رضا گروپ کے معزز علماء کرام کا اسلام آباد میں شیعہ ذاکر آصف رضا علوی کی مبینہ گستاخی پر ہنگامہ خیز اجلاس ۔

 اہلسنت کے عظیم الشان مرکز جامعہ محمدیہ لاثانیہ اسلامی یونیورسٹی  کوٹلی کوہالہ میں علاقہ بھر کے علماء و مشائخ کا ہنگامہ خیز اجلاس ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا پیر محمد سلطان محمود نقشبندی صاحب نے فرمائی اور حضرت علامہ محمد بشارت شازی صاحب  صدر حاملین فکر رضا   نے  یہ اعلان فرمایا 

شیعہ ذاکر آصف رضا علوی کی امیر المومنین خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں مبینہ  گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو فوری  گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور جب تک گرفتار  نہیں ہوتا اس وقت تک ہم چین اور قرار سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

انہوں نے تاکید دے کر کہا کہ محرم الحرام کے مہینہ میں اہلسنت والجماعت کے مذہبی جذبات کو مشتعل کر کے پورے ملک کے امن کو داؤ پر لگانے کی مذموم سازش کی گئی ہے اہل سنت و جماعت پرامن ضرور ہے لیکن غیرت دینی سے مالا مال ہیں ۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی او گجرات سے ملاقات کرکے آصف رضا علوی کی ضلع گجرات میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور اس پر فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے

نیز اس کی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں گستاخی پر جمعۃ المبارک کو تمام خطبہ جمعۃ المبارک اجتماعات میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی عظمت و شان اور فضیلت بیان کریں گے اور نماز جمعہ کے بعد کڑیانوالہ میں ٹانڈہ روڈ پر تھانہ تک ایک پرامن   احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں حاملین فکر رضا کے تمام معزز علماء و مشائخ شرکت فرمائیں گے اور عوام اہلسنت کو بھی اس کی بھرپور دعوت دی جائے گی ۔نیز سوشل میڈیا اور لوکل میڈیا پرنٹ میڈیا میں شیعہ ذاکر کی گستاخیوں پر مذمتی بیانات جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اہلسنت کی مختلف تنظیمات اور علمائے کرام مشائخ عظام نے شرکت کی بالخصوص جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ تحریک فکر اسلام

تحریک صراط مستقیم پاکستان

تحریک لبیک پاکستان

مرکزی میلاد کمیٹی  اور ممتاز علمائے کرام حضرت علامہ مفتی محمد یعقوب رضوی صاحب مجاہد ملت بشارت حسین بٹ صاحب  حضرت علامہ ڈاکٹر محمد رضا المصطفی قادری  حضرت علامہ ریاست علی رومی جلالی صاحب حضرت علامہ حافظ نصیر احمد نورانی صاحب حضرت علامہ محمد رضوان نقشبندی  حضرت علامہ محمد جمشید عباس رضوی حضرت علامہ غلام محمد وٹو جلالی  صاحب حضرت علامہ حافظ آفتاب صاحب حضرت علامہ محمد علی جلالی صاحب حضرت علامہ مفتی افتاب احمد نقشبندی حضرت علامہ قاری منصور حسین تنویر صاحب حضرت علامہ قاری رحمان اللہ ہزاروی صاحب حضرت علامہ قاری ناصر اقبال رضوی صاحب ڈھیروں علمائے کرام نے شرکت فرمائی


Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only