آیا صوفیہ مسجد آرتھوڈوکس کا سابقہ گرجا تھا ، جسے 1453ء میں فتح قسطنطنیہ کے بعد عثمانی ترک سلطان محمد فاتح علیہ الرحمہ نے مسجد میں تبدیل کیا تھا ، سلطان محمد نے اس مسجد میں پہلی نماز ظہر کی ادا کی ، اور پھر تقریباً پانچ سوسالوں تک یہاں پنج وقتہ نمازیں ادا کی جاتی رہیں ، لیکن جب سلطنت عثمانیہ کو پارہ پارہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والا بدبخت "کمال اتاترک" سیکولر حکمران بنا ، تو اس نے 1935ء میں ترک مسلمانوں کی اس عظیم یادگار مسجد کو "میوزیم " میں تبدیل کردیا ، مگر آج پھر عالمِ اسلام کے ایک عظیم ، دلیر اور غیرت مند سپوت رجب طیب اردگان نے 85 سال بعد اسے مسجد میں تبدیل کردیا ، الحمدلله رب العالمين
اللہ تعالیٰ رجب طیب اردگان کو جزائے خیر عطا فرمائے ، کہ وہ اس جرات مندانہ فیصلے پر ڈھیروں ڈھیر مبارک باد اور دعاؤں کے حق دار ہیں ، نیز ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو مزید ایسے غیرت مند مسلمان حکمران عطا فرمائے ، جو عالم کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوں۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
Post a Comment