Saturday, July 11, 2020

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے اسلام مخالف بیان پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا واضح مؤقف سامنے آگیا

‏خواجہ آصف کا بیان اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی اور قرآنی آیات کے انکار پر مبنی ہے۔(نوائے صداقت)
تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مزید کہا کہ
 خواجہ آصف کی گفتگو بیک وقت اللہ تعالیٰ کی تکذیب، حضرت محمد مصطفی ﷺ کی توہین، قرآن کے انکار اور مذہب اسلام کی گستاخی پر مشتمل ہے۔ ایسے کلمات قائل کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیسائی، یہودی اور ہندو وغیرہ بھی ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور کسی مذہب کو کسی مذہب پر کوئی فضیلت نہیں
دین اسلام کی توہین پر مبنی خواجہ آصف کے اس بیان پر ہر مسلمان اسوقت غم و غصے میں ہے کہ پاکستان میں اتنے بڑے عہدوں پر رہنے والے اشخاص کو اسلام کی الف ب کا بھی پتا نہیں ہوتا اور وہ اسلام دشمن قوتوں کی ایما پر ہمارے حکمران بن بیٹھتے ہیں

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only