کوٹ ادو: جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے پندرہ سالہ لڑکے پر تشدد کرکے اس کا چہرہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلسا دیا، جس کے بعد بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پیرفرار ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کوٹ ادو میں محمود کوٹ کا رہائشی مختیار اپنے بیٹے کو دم کروانے کے لئے عبدالغار کے پاس لیکر گیا ، جعلی پیر بچے کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹہ بعد بیہوش بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔
جعلی پیر بچے کا منہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلساتا رہا اور بیہوش ہونے پر ورثاء کے حوالےکر دیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن بچہ چند گھنٹوں بعد جابحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد جعلی پیر ورثاء کو دھمکاتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا توجن تمہارے گھر بھیج دوں گا اور فرار ہوگیا۔
پولیس تھانہ محمود کوٹ کو ورثاء کی جانب سے درخواست دے دی گئی، جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ، جعلی پیرغفار شاہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد جیل کی سلاخوں میں ہوگا۔
Post a Comment