سات آدمیوں کو الله پاک اپنے (عرش کے) سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا۔
1= عادل حکمران
2= وہ شخص جو نوجوانی سے الله کی عبادت میں مشغول رہا ہو
3= وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا ہو
4= وہ دو اشخاص جو باہم صرف خدا کیلئے دوستی کریں، جب جمع ہوں تو اسی کیلئے اور جب جدا ہوں تو اسی کیلئے
5= وہ شخص جس کو کوئی منصب اور جمال والی عورت زنا کیلئے بلائے اور وہ یہ کہہ دے کہ میں الله سے ڈرتا ہوں اس لئے نہیں آ سکتا
6= وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہو کہ اس کے داہنے ہاتھ نے خرچ کیا
7= وہ شخص جو خلوت (تنہائی) میں الله کو یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جائیں
( صحیح البخاری ، جلد 1 ، حدیث 626 )
Post a Comment