Friday, May 15, 2020

16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا

16 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور ائیر پورٹ سے 4، کوئٹہ ائیرپورٹ سے 8، اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے 32 جبکہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے 68 پروازیں چلیں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صرف پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اندرون ملک پروازوں میں 16 دن کی مزید توسیع کر دی گئی تھی لیکن اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 16 مئی کو اندرون ملک پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کچھ دن قبل لگائی جانے والی پابندی میں 16 روز کی مزید بندش کے بعد صرف خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا دیا گیا تھا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only