Sunday, September 6, 2020

فائیو جی ٹیکنالوجی کا حامل سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا ترین 5 جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون لانچ کر دیا

 سام سنگ نے گلیکسی اے 42 فائیو جی (Galaxy A42 5G) پیش کر کے  اپنے فائیو جی  پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں اس فون کی تصاویر دیکھائی سام سنگ نے اس سمارٹ فون کی بہت کم تفصیلات بتائی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے  کہ وہ بعد میں لانچ کے قریب اس کی تمام تفصیلات بتا دیں گے

اس فون کا ڈسپلے 6.6 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔اس سے پہلے اے 41 میں سام سنگ نے 1080p ڈسپلے پیش کیا تھا۔


اس فون کے ڈسپلے میں  انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ ٹاپ پر واٹر ڈراپ نوچ ہوگی، جس میں فون کا سیلفی کیمرہ لگا ہوگا۔

فون کی پچھلی طرف پر چار کیمرے ہونگے جو اے 41 سے بہتر ہونگے۔ ان کیمروں کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی۔ تصویروں میں جو کیمرہ سب سے نیچے نظر آ رہا ہے، وہ ڈیپتھ سنسر ہے۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ فون  فائیو جی ٹیکنالوجی کے حساب سے سام سنگ کا سب سے سستا فون ہے اس سے پہلے سام سنگ کا سب سے سستا فون اے 51 فائیو جی ہے۔اس فون کی دیگرتفصیلات اس سال کے آخر میں اس  کے لانچ سے کچھ دن پہلے سامنے آ جائینگی

سام سنگ  نے اے 40 اور اے 41  مارچ میں پیش کیے تھے۔ اب لگتا ہے کہ سام سنگ   اے 42کو  ایک سال سے پہلے ہی پیش کر رہا ہے


Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only