Monday, September 28, 2020

جلال پور جٹاں کے لوگوں نے محکمہء بلدیہ سے تنگ آکر بڑا قدم اٹھا لیا



 جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کے اکثر سرکاری ادارے کام نہ کرنے کی تنخواہیں لیتے ہیں ان اداروں میں جلال پور جٹاں  بلدیہ کا ادارہ بھی سرفہرست ہے

جلالپور جٹاں کے لوگوں نے شہر کے کوڑے کرکٹ کی بدبو سے تنگ آکر محکمہ بلدیہ کو شرم دلانے کے لیے شہر بھر میں بینرز آویزاں کر دیے ہیں جن پر یہ لکھا ہوا ہے کہ "بلدیہ والو کوڑا اٹھاؤ"

یاد رہے کہ جلالپور جٹاں میں جگہ جگہ کوڑے کے لگے ڈھیر بلدیہ کی نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں

اہل علاقہ نے حکام بالا سے بلدیہ کی لاپرواہی کا نوٹس لینے

اور شہر بھر میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو جلد ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only