Friday, August 28, 2020

شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے کیسے ناجائز دولت اکھٹی کی شہباز گل نے پردہ اٹھا دیا

 

              سلیمان شہباز نے والد کا کندھا استعمال کرکے ناجائز اثاثے بنائے، شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے اپنے والد کا کندھا استعمال کرکے ناجائز اثاثے بنائے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا جبکہ سلیمان شہباز کے اثاثوں میں ایک ہزار گنا اضافہ ہوا۔


شہباز گِل نے کہا کہ 200 سے زائد جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے معصوم لوگوں کے نام پر پیسا لانڈر کیا گیا۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماضی میں قانون کو مذاق بنانے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only