Friday, August 28, 2020

ایک غریب مؤذن کی ایسی کہانی جو بے روزگار نوجوانوں کی زندگی بدل سکتی ہے

 

                               ایک مفتی صاحب کہتے ہیں

کام کاج کو عیب مت سمجھیے ملازمت کی تلاش میں اپنے آپ کو کھپانے اور  فارغ رہنے کی بجائے کوئی نہ کوئی کام کرلیجیے چاہے چھوٹا موٹا ہی کیوں نہ ہو میرے 

ایک جاننے والے قاری صاحب ہیں جو مسجد میں مؤذن ہیں انکو عرصہ پانچ چھ سال سے جانتا ہوں  ہمیشہ سے میں نے انہیں قرض میں ڈوبے دیکھا اور مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اگلے ماہ کی تنخواہ وصول کرتے پایا 

بہرحال کوئی دو تین ماہ قبل انہوں نے آنلائن تازہ سبزی کا کام شروع کیا  منڈی سے تازہ سبزی خرید کر فیصل آباد میں گھروں میں سپلائی شروع کر دی

بس پھر کیا تھا

 ماشاءاللہ دیکھتے ہی دیکھتے مؤذن صاحب کا ایسا کام چلا کہ آج  مسجد  انتظامیہ مجھے کہنے لگی 

مفتی صاحب اب تو قاری صاحب کو بلا کر تنخواہ دینی پڑتی ہے کہ قاری صاحب اپنی تنخواہ لے لو ورنہ تو قاری صاحب پہلے ایڈوانس میں تنخواہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کے مقروض ہی رہتے تھے

نتیجہ محنت میں عظمت ہے  

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only