Friday, August 28, 2020

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر اصحاب رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے کونسے واقعات ہیں جو علماء کرام زیادہ بیان نہیں کرتے


 
رسولِ اکرمﷺ کے وصال مبارک کے وقت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عمر مبارک قریباً 6 سال تھی اور واقعہ کربلا کے وقت قریباً 58 سال تھی، ہمیں یا تو چھ سال کی عمر تک کے واقعات سننے کو مل رہے ہیں یا میدان کربلا کے، یہ جو درمیانی52 سال ہیں، کہاں چلے گۓ کیوں بیان نہیں کیے جاتے؟ اگر ہمارے علما یہ 52 سال کی سیرتِ شبیر رضی اللہ تعالی عنہ عام کر دیں تو کہیں صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ حسنین کریمین کو ممبر کے دائیں بائیں بٹھا کر خطبہ دیتے نظر آئیں گے، کہیں فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ خانوادہ رسولﷺ کے شہزادوں کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے ملیں گے، کہیں شبیر و شبر حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی حفاظت کے لیے تلواریں اٹھاۓ کھڑے ہوں گے تو کہیں سیدنا امیر معاویہ حسنین کریمین کو تحفے تحائف پیش کر رہے ہیں تو کہیں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنی چادر مبارک سے شہزادگانِ رسولﷺ کے جوتے مبارک صاف کرتے ملیں گے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only