Friday, August 12, 2022

پاکستان سنی تحریک گجرات کے زیر اہتمام شہدائے کربلا سیمنار منظور مارکی چک سادہ شاہدولہ روڈ گجرات میں منعقد ہوا


 گجرات (نوائے صداقت) پاکستان سنی تحریک گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان شہدائے کربلا سیمنار منظور مارکی چک سادہ شاہدولہ روڈ گجرات میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی نمایاں شرکت کرنے والوں میں احمد رضا قادری ضلعی رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک گجرات ،حافظ محمد شاہد جلالی صاحب سٹی صدر پاکستان سنی تحریک گجرات سٹی صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسی محمد پرویز بٹ،خلیل احمد گجر، میاں محمد بلال صاحب،غازی فلک شیر قادری،مہر خالد،سہیل بٹ اور دیگر نے شرکت کی شہدائے کربلا سیمنار کا آغاز حافظ محمد زبیر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا سید نعمان شاہ صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پیش کی اور علامہ شاویز جلالی و حافظ محمد شاہد جلالی صاحب نے خصوصی خطاب کیا حافظ محمد شاہد جلالی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو یہ سبق دیا کہ حق کی خاطر ڈٹ جانا چاہیے چاہے اس کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑے تو یہ سعادت کی بات ہے پاکستان سنی تحریک کا منشور ہی یہ ہے کہ اسلام اور پاکستان کی خاطر سب کچھ لٹا دیا جائے اور اسلام پر کوئی آنچ نہ آنے دی جائے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only