Saturday, March 20, 2021

امامِ حسین کی زندگی باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور سیسہ پلائی دیوار بننے کادرس دیتی ہے


  ان خیلات کا اظہار صدرپاکستان سنی تحریک صوبہ پنجاب حافظ شاہد حسین نے جاں نثارانِ مصطفیٰ کانفرنس نشتر پارک کراچی اور مرکزِ اہلسنت مرکزی سیکریٹیریٹ پی ایس ٹی  دورہ کراچی سے واپس پہنچ کر پی ایس ٹی کے صوبائی سیکریٹیریٹ لاہورمیں تنظیمی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ منافقین کا گمراہ ٹولہ ہردورمیں اسلام کو نقصان پہنچاتا رہاہے  اور آج بھی یزید کے پیروکار فتنہ پروری سے باز نہیں آتے اور وہ امن وسلامتی کے اس گلشن و گہوارہ پر افراتفری و انتشار کے ذریعے اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل چاہتے ہیں مگر شیطانی ٹولہ کوہمیشہ ذلت ورسوائی کا ہی منہ دیکھنا پڑاہے،  کارکنان سنی تحریک اسلام کی سربلندی اورپاکستان  سلامتی و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،  حافظ شاہد حسین نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک عوامی و سنی حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور ہماری جدوجہد ضروررنگ لائے گی اور ملک سے بدامنی، افراتفری وفتنہ پروری کامکمل خاتمہ ہوگا، ایک سوال کےجواب میں انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اب تک تو چوں چوں کامربہ ثابت ہوئی ہے ۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only