Thursday, November 19, 2020

‏افسوس ناک خبر انا للہ وانا الیہ راجعون شیخ الحدیث حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب انتقال فرما گئے ہیں

 

 تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ، معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی صاحب وفات پاگئے ہیں


تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت عرصے سےخراب تھی۔


ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔


خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔


انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی

علامہ خادم حسین رضوی رحمہ اللہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ 3 بجے مینار پاکستان ادا کی جائے گی.

منجانب: تحریک لبیک یا رسول اللہ

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only