صبح سکول لگنے سے قبل تمام کلاس رومز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازم ہو گا
تمام سکولوں میں اسمبلی ، بریک نہیں ہو گی اور کسی بھی قسم کے فنکشن کرنے پر پابندی ہو گی
ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی
ہر سکول میں بچوں کے ہاتھ سینٹائزر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جائیگا جو سکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہونگے
اساتذہ اور بچوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا
بچوں کو صرف حساب ، انگریزی اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے اور چھٹی ہو جائے گی باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائیگا
جن سکولوں میں جگہ کی قلت ہو گی وہاں مارننگ اور ایوننگ شفٹوں میں بچوں کو پڑھایا جائیگا
سکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کیا جائیگا جس کے لیے الگ سے عملہ رکھا جائیگا
ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے
Post a Comment