راولپندی : گزشتہ کل 15 نومبر بروز اتوار دن 1 بجے سے لے کر ابھی صبح 9 بجے تک پولیس کی جانب سے فیض آباد میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ پر شدید شیلنگ کی جارہی ہے اور فائرنگ بھی کی جارہی ہے ،،
کچھ عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں
کیا خان صاحب ایسی ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں ؟؟
جتنی شیلنگ اور فائرنگ کی گئی اتنی کبھی کسی سیاسی جلسے یا احتجاج پہ کی گئی ؟؟
خان صاحب آپ تو اپنی کرسی کے لیے 126 دن بیٹھے رہے اب آپ اقتدار کے نشے میں دھت ہو کر عاشقانِ مصطفٰی پے ظلم کرا رہے ہیں اس کا جواب آج نہ بھی دیا لیکن بروز قیامت ہر حال میں دینا ہو گا ۔
اس ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ فرانس جس نے سرکاری سطح پر ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ان سے سفارتی تعلقات ختم کر کے ان کے سفیر کو پاکستان سے واپس بھیجا جائے تاکہ دشمنان اسلام کو یہ پیغام جائے کہ ہم اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں
لیکن خان صاحب نے ان عاشقانِ مصطفٰی کا ساتھ دینے کی بجائے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہوا ہے ،، ہر شہر سے سینکڑوں اہلسنت علما مشائخ کارکنان کو پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے ،، اب بھی سینکڑوں لوگ راولپنڈی گرفتار کئے جاچکے ہیں ،،،
افسوس خان صاحب ان شاءاللہ
اللہ دیکھ رہا ہے وہی بہتر انصاف کرے گا ،،، اللہ تعالیٰ بڑا غیرت مند ہے اپنے نبی کی عزت کی خاطر ،،، تمہارا حال بھی نواز شریف جیسا ہوگا اس سے بھی برا ہوگا ،،، ساری زندگی یہودیوں کی گود میں پلنے والا کبھی اسلام کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا اسکی تو اولادیں بھی یہود و نصارٰی کے پاس ہیں ،،،
تحریک انصاف کے کارکنو یاد رکھنا قبر میں سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تشریف لانا ہے وہاں کیا جواب دو گے اس خان کی فضول میں سائیڈ لینے والو اب بھی وقت ہے راہ راست پر آجاؤ ،، خادم رضوی سے تمہارا سیاسی یا ذاتی اختلاف تو ہوسکتا ہے مگر اس مشن اس مقصد سے کسی کو اختلاف نہیں ہوسکتا ،،،، لبیک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،،،،
آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم آپ کی شان کی خاطر
دل بھی حاضر ، جان بھی حاضر
#bycott_France
#bycottfrenchproducts
Post a Comment