Tuesday, October 20, 2020

قرآن پاک سیکھنے کے فضائل

 

 امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے

 حضرت عبیدہ ملیکی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع امت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے قرآن والو قرآن کو تکیہ نہ بناؤ (یعنی سستی اور غفلت نہ برتو) اور رات اور دن میں اس کی تلاوت کرو جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے اور جو کچھ اس میں ہے اس پر غور کرو تاکہ تمہیں فلاح ملے اس کے ثواب میں جلدی نہ کرو کیونکہ اس کا ثواب بہت بڑا ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only