*ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی، عمران خان کی نوازسریف کو واپس لانے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت*
اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔
وفاقی حکومت نے نواز سریف کو وطن واپس لانے کیلئے فوری طور پر قانونی کاروائی کے لیے کام شروع کر دیا ہے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پاکستان مخالف بیانیے پر بھی مشاورت ہوئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کوکسی قسم کی رعایت اب ہرگز نہیں ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ قانون کی عملدراری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کےخلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے
یاد رہے کہ گوجرانولہ میں گیارہ جماعتوں کے مشترکہ جلسے میں لندن سے تقریر کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف اور آئی ایس آئی کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی
Post a Comment