ڈیرہ غازی خان۔
*آلہ قتل کی برآمدگی کے لٸے جانی والی پولیس پارٹی پر فاٸرنگ شبیر عرف شبیرا لادی ڈکیتوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ۔*
ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف کل 25 مقدمات درج تھے جن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے8 قتلوں کے 8 اور دیگر سنگئین دفعات کے 9 مقدمات درج تھے۔
پولیس بغرض ریکوری آلہ قتل و اسلحہ کے لۓ شبیر عرف شبیرا لادی کو چک کوڑا خان لے کر جارہے تھے کہ پہلے سے چھپے ہوۓ راشد عرف راشی کے گھر کے نزدیک لادی گینگ کے ارکان نے شبیر عرف شبیرا لادی کو چھڑانے کے لۓ پولیس پر فاٸرنگ کر دی۔
پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فاٸرنگ کی جب فاٸرنگ رکی تو شبیر عرف شبیرا لادی ڈکیتوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔
ہلاک ہونے والے ملزم نے کچھ عرصہ قبل دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل سلیمان جروار کو فاٸرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
پولیس کی مزید ٹیمیں موقع پر پہنچ گٸ شبیر عرف شبیرا لادی کو ہلاک کرنے والے ڈکیتوں کی تلاش کے لٸے سرچ آپریشن جاری ہے
ترجمان پولیس
Post a Comment