پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے کے قریب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے سبب ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ 2020 کے میچز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب 17مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اور اس وقت پلے آف میچز کا انعقاد ہونا باقی تھا۔
عالمی سطح پر وبا کے پھیلاؤ کے سبب لیگ کے انعقاد کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور وائرس کے تناظر میں قومی ٹیم کے کامیاب دورہ انگلینڈ کے بعد پی سی بی نے لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
لیگ کے بقیہ چاروں میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے اور کوالیفائر اور پہلا ایلیمنیٹر 14نومبر کو ہو گا۔
اس کے بعد 15 نومبر کو دوسرا ایلیمنیٹر منعقد ہو گا جبکہ فائنل میچ 17نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Post a Comment