*چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ اور نیپرا کے سخت احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا*
*گیس پریشر کا بہانہ بنا کر کے الیکٹرک انتظامیہ نے 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر کے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی*
کراچی(رپورٹ-امجد علی جٹ)
کراچی کے مختلف علاقوں خاص طور پر فیڈر رنگین سینما قائد آباد ضلع ملیر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ 12 سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئ- چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور نیپرا کی سخت ہدایات کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا- کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک انتظامیہ کے ظلم سے نجات دلائیں کیونکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعظم پاکستان اور دیگر وزراء اور عوامی نمائندوں کے احکامات کو نظر انداز کر کے کے الیکٹرک انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک انتظامیہ کے مظالم سے نجات دلائی جائے اور کے الیکٹرک کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے کیونکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کراچی کے عوام سے کسی سازش کے تحت ظالمانہ اقدامات کر کے عوام کو سڑکوں پر لانے کی سازش کر رہی ہے اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو ملکی حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے-
Post a Comment