ماسکو میں شنگھائی تعاون کونسل تنظیم کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر دفاع جنرل ویئ فینگی اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں جانب سے بیانات جاری کیے گئے جن میں جون کے دوران لداخ کے علاقے میں ہونے والی کشیدگی کے لیے ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہرایا گیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے ملاقات بے تکلفانہ ماحول میں ہوئی۔ علاوہ ازیں انہوں نے جون میں ہونے والی کشیدگی کے لیے چین کو ذمے دار قرار دیا اور چینی فورسز کو امن معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن سے مسائل حل کرنا چاہتا تاہم اس بات میں بھی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرامن ہیں۔
Post a Comment