Wednesday, June 10, 2020

پیٹرول کی مصنوعی قلت پر وزیراعظم برہم، فوری ایکشن لینے کا حکم*

وفاقی وزیر ہوا بازی نے سوال کیا کہ کیا ملک میں صرف 7 دن کا اسٹاک رہ گیا ہے جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سوا 2 لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے۔

اجلاس کی کارروائی سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائیوں کی منظوری دے دی ہے۔ 

علاوہ ازیں اِرسا کے لگائے گئے ٹیلی میٹر سسٹم کو سبوتاژ کرنے سے متعلق انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ 


ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو 2 سے 3 روز میں پیٹرول سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا جبکہ پیٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only