Friday, June 12, 2020

طاقت کا معیار بدل چکا ہے کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ رب العالمین سے ڈریں ان شاءاللہ وباء ختم ہو جائے گی چوہدری شجاعت حسین نے سب مسلمانوں کے دل جیت لیے

  • https://youtu.be/XMLxn1gkeyc 
  • چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزدوری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین اور اپنے اردگرد جتنے غریب اور مستحق لوگ ہیں ان کو ڈھونڈیں اور ان کو کھانا کھلایا کریں۔ اپنے ایسے رشتہ دار اور سفید پوش لوگوں کی مدد کریں جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ رب العزت سے ڈریں۔ اس وباء سے بچنے کیلئے اللہ کو راضی کریں اور حضور رحمتِ دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنی زندگی گزاریں۔ جب اللہ راضی ہوتا ہے تب ہی بندہ مصیبتوں سے بچ سکتا ہے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں بار بار سب کو یہی تاکید کر رہا ہوں کہ یہ وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم کو وارننگ ہے۔ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی غلطیوں کا احساس کر کے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ پوری دنیا میں طاقت کا معیار بدل چکا ہے۔ ایٹم بم اور میزائل اس وائرس کو نہیں مار سکتے۔ طاقتور ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے ہیں۔ میرا اس بات پر یقین اور پختہ ہو گیا ہے کہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر اللہ عزوجل اور اسکے پیارے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم راضی ہوں تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
نوائے صداقت

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only