Sunday, May 31, 2020

*وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا*

کوروناوائرس کا پھیلاؤاوربڑھتی ہوئی اموات، حکومت کا اگلاقدم کیا ہوگا؟ لاک ڈاؤن دوبارہ سخت ہوگا یا نرم کردیا جائےگا ؟ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں وزرائےاعلیٰ ،این ڈی ایم اے اور قومی سطح کے صحت کے شعبے سے وابستہ حکام شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی موثر حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی جائےگی۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only