امریکہ میں ایک نہتے سیاہ فام شخص کی پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ گرفتار پولیس افسر پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ اب وہاں مظاہرے کسی بھی طرح اس ہلاکت کی مخالفت تک محدود نہیں ہیں۔
گورنر ٹم والز نے کہا ہے کہ پوری ریاست کے نیشنل گارڈز کو متحرک کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملٹری پولیس یونٹس کو بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔
سیاہ فام شخص کی ہلاکت یہ واقعہ منیپولس میں پیش آیا اور اس واقعے کے تناظر میں تین روز سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔
گذشتہ رات مظاہرین نے ایک پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی۔
پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گرفتار جارج فلائیڈ پولیس والے سے یہ التجا کرتے نظر آئے کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے لیکن پولیس افسر ٹس سے مس نہ ہوا۔
Post a Comment