Sunday, May 17, 2020

ایران نے بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا مگر کب؟جانیئے اس رپورٹ میں

ترکی کے بعد ایران نے بھی عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال بہتر ہے، عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔ ایران میں اب تک 1لاکھ 18ہزار392کورونا مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6ہزار937جاں بحق ہوگئے جبکہ 93ہزار147صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18ہزار308رہ گئی ہے۔
اب صدر حسن روحانی نے ایران میں عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائیگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت جدوجہد کے بعد کورونا کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only