Sunday, May 17, 2020

پاکستانی خفیہ اداروں کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر ایک اور کاری ضرب

پاکستانی خفیہ اداروں کی ایک اور شاندار کاروائی


بھارت کی خفیہ ایجنسی  را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن  کراچی سے گرفتار 
ملزم کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔
اس ہفتے یہ لگاتار isi  کی دوسری بڑی کامیابی ہے اس سے چند روز قبل  کراچی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوے  بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے رکن آصف صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

خطرناک ترین بات یہ ہے کہ را کے سلیپر سیل کے ارکان اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں چند روز قبل گرفتار ہونے والا
آصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا، جو کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔ آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، 
جبکہ آج گرفتار ہونے والا ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، اور اب کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only