لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور چیمبر کے مطالبے پر کاروبار کھولنے کے تاجر دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کم از کم عید تک روزانہ چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے دے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت نے لاہور چیمبر کے مطالبے پر پہلے انڈسٹری، پھر مارکیٹیں اور اب شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھولنے جیسے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں، ان کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور تاجر برادری کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈائون کے بعد مارکیٹیں کھلنے سے رش دیکھنے میں آرہا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کم از کم عید تک روزانہ چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دے، اس سے خریدار چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت اپنی سہولت خریداری کرسکیں گے اور مارکیٹوں میں رش بالکل ختم ہوجائے گا۔
Post a Comment