اسلام آباد: کورونا ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت
سپریم کورٹ کا کراچی کی تمام مارکیٹس کھولنے کا حکم
چیف جسٹس کی کمشنر کراچی کو تمام مارکیٹس کھولنے کی ہدایت
زینب مارکیٹ کھولی جائے، اس میں زیادہ تر غریب لوگ آتے ہیں، عدالت
زینب مارکیٹ میں لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرائیں، چیف جسٹس
ایس او پیز پر عمل کرانا ہے، لوگوں کو ڈرانا نہیں، چیف جسٹس گلزار احمد
سپریم کورٹ نے دکانیں اور مارکیٹس سیل کرنے سے روک دیا.
تاجروں سے بدتمیزی کرنی ہے نہ رشوت لینی ہے، چیف جسٹس
دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کرائیں، چیف جسٹس
جو دکانیں سیل کی گئی ہیں انہیں بھی کھول دیں، چیف جسٹس
چھوٹے تاجر کورونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں، چیف جسٹس
وزارت قومی صحت کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہے، چیف جسٹس
جن چھوٹی مارکیٹس کو کھولا گیا وہ کونسی ہیں؟ چیف جسٹس گلزار احمد
کیا زینب مارکیٹ اور راجہ بازار چھوٹی مارکیٹیں ہیں؟ چیف جسٹس
کیا طارق روڈ اور صدر کا شمار بھی چھوٹی مارکیٹس میں ہوتا؟ چیف جسٹس
شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھلی ہیں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ
مالز میں 70 فیصد لوگ تفریح کیلئے جاتے ہیں، کمشنر کراچی
ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھنے کا حکم
ہمیں منطق بتائی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد
کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کیا ہے ہفتے اور اتوار کو نہیں آئے گی، چیف جسٹس
کیا حکومتیں ہفتہ، اتوار کو تھک جاتی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد
کیا ہفتہ، اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد
آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس
بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں، چیف جسٹس
کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، چیف جسٹس گلزار احمد
Post a Comment