Monday, May 18, 2020

مساجد اور مدارس پر لاک ڈاؤن برداشت نہیں ثروت اعجاز قادری


ملک کے حالات کو فرقہ واریت کی طرف نہیں دھکیلا جائے قانون کو گھر کی لونڈی نہ بنایا جائے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
کورونا کی آڑ میں مساجدوں پر تالا بندی اور اعتکاف جو خود ایک مثبت آئیسولیشن ہے پر پابندی بیرونی ایجنڈا معلوم ہوتا ہے،،ثروت اعجاز قادری
فرض نماز اور مسجدوں کو کھولنے پر پابندی جیسے شرمناک فیصلے نے حکومت کے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے،ثروت اعجاز قادری
 قا نون وآئین شکن فیصلے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں اقلیتی طبقے کو ملک کی غالب اکثریت پر قابض ہونے نہیں دینگے، ثروت اعجاز قادری
حکومت کی دوغلی پالیسی بالخصوص کراچی اور لاہور میں حکومتی مشینری فرقہ وارانہ رویئے کی مذمت کرتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
 آخری عشرے کی تمام تقریبات بالخصوص ختم قرآن جوش وخروش اور عقیدت سے منعقد کرنے کے آل پارٹیز فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،ثروت اعجازقادری
 سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز قادری
کراچی (    ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کو فرقہ واریت کی طرف نہیں دھکیلا جائے قانون کو گھر کی لونڈی نہ بنایا جائے، کورونا کی آڑ میں مساجدوں پر تالا بندی اور اعتکاف جو خود ایک مثبت آئیسولیشن ہے اس پر پابندی بیرونی ایجنڈا معلوم ہوتا ہے،ایک مکتبہ فکر کو جلوس نکالنے اور ایس او پی کی دھجیاں بکھیرنے کی اجازت قانون شکنی ہے،فرض نماز اور مسجدوں کو کھولنے پر پابندی جیسے شرمناک فیصلے نے سندھ حکومت کے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے،علماء ومشائخ اہلسنت جو پاکستان بنانے والوں کی نسلوں کا تسلسل ہیں وہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر آگے آئیں اور متفقہ طور پر پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ سے بچانے کیلئے عملی کردار ادا کریں، مساجدوں کو کھولنے اور جمعۃالواداع کی ادائیگی کیلئے علماء ومشائخ اہلسنت کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، آخری عشرے کی تمام تقریبات بالخصوص ختم قرآن کی تقریبات جوش وخروش اور عقیدت سے منعقد کرنے کے آل پارٹیز فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، حکومت کی رٹ کہاں ہے کیا سارے قانون اہلسنت کیلئے ہیں،مسجدوں میں نماز کی ادائیگی پر علماء اہلسنت پر مقدمات قائم کئے گئے جبکہ خاص مکتبہ فکر نے ایس او پی کی سنگین خلاف ورزی کی ان کے مقدمات فوری ختم کردیئے گئے،علماء اہلسنت چھوٹے سے کیس میں کورٹ کے دھکے کھا رہے ہیں، قا نون وآئین شکن فیصلے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اقلیتی طبقے کو ملک کی غالب اکثریت پر قابض ہونے نہیں دینگے، ملک بھر میں حکومت کی دوغلی پالیسی بالخصوص کراچی اور لاہور میں حکومتی مشینری فرقہ وارانہ رویئے کی مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء ومشائخ اہلسنت کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ سے اور ان کے گھرانے سے محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا،انہوں کا کہنا تھا کہ یوم علی اہلسنت نہایت ادب واحترام سے مناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت جمعۃالوداع اور لیلۃالقدر کوکے پروگرام اور مسجدوں میں نماز کی ادائیگی کا فوری اعلان کرئے،وفاقی حکومت کی ایس اوپی کے تحت نماز کی ادائیگی اور اجتماعات کو یقینی بنائینگے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only