Monday, May 18, 2020

سندھ حکومت کا سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اور اتوار کر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نےکہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنےکے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوارکو مارکیٹیں کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین چند مہینوں کے بچوں کوبھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بزرگ بھی مارکیٹوں میں بغیر ماسک کے نظر آئے، دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں، اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only